Saturday, September 21, 2024, 9:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت کے شہر چنئی میں کئی اسکولوں کو بھم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت کے شہر چنئی میں کئی اسکولوں کو بھم سے اڑانے کی دھمکی

پولیس نے اسکول خالی کروالیے، تلاشی پر دھماکا خیز مواد نہ ملا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کے شہر چنئی (مدراس) میں متعدد اسکولوں کو بم دھماکوں سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔

اسکول انتظامیہ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جس نے اسکول خالی کرواکے تلاشی لی۔تلاشی پر دھماکا خیز مواد نہ ملا جس کے بعد پولیس نے اسکول کلئیر قرار دیا تعلیمی سرگرمیاں بحال کردیں

اسکولوں کو بم دھماکوں کی دھمکی ای میل کے ذریعے بھیجی گئی تھی۔ جن اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز بھیجی گئیں ان میں ڈی اے وی گوپالا پورم اور سینٹ میریز اسکول، پیری شامل ہیں۔

بھارت کے متعدد شہروں میں حال ہی میں دھمکی آمیز ای میلز نے خاصی کھلبلی مچائی ہے۔ چند روز پیشتر ممبئی اور دہلی کے اسکولوں اور دیگر اداروں کو بھی ای میلز اور فون کالز کے ذریعے بم دھماکوں کی دھمکی دی گئی تھی۔

banner

پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ دھماکوں کی دھمکی ملنے پر بدحواس نہ ہوں۔ اس کے نتیجے میں حادثات رونما ہوسکتے ہیں۔ عوام کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ کسی بھی فون کال، ای میل یا کسی اور ذریعے سے دی جانے والی دھمکی پر لاتعلق نہ رہیں بلکہ پولیس کو فوری مطلع کریں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024