Saturday, September 21, 2024, 8:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی فوج غزہ میں آپریشن کے دوران اپنی حدود سے تجاوز کر رہی ہے : بائیڈن

اسرائیلی فوج غزہ میں آپریشن کے دوران اپنی حدود سے تجاوز کر رہی ہے : بائیڈن

امریکا غزہ میں پائیدار جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے سخت دباؤ ڈال رہا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ کی پٹی میں حماس کی جانب سے اسرائیل کیخلاف شروع کیے گئے حملے کے جواب میں اسرائیلی فوجی ردعمل کو “ضرورت سے زیادہ” اور حد سےتجاوز ردعمل قرار دیا۔

وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بائیڈن نے غزہ کی صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی ردعمل بہت زیادہ اور اپنی حدود سے تجاوز پر مبنی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ “میں اب غزہ میں پائیدار جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے سخت دباؤ ڈال رہا ہوں”۔

بائیڈن نے مزیدکہا کہ انہوں نے جنگ کے آغاز سے ہی شہریوں پر اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کافی کوششیں کی تھیں، مصری صدرعبدالفتاح السیسی پہلے تو رفح کے راستے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینے کے لیے کراسنگ کھولنا نہیں چاہتے تھے۔

banner

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ان سے بات کی اور انہیں کراسنگ کھولنے کیلئے راضی کیا، میں نے (اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو) سے بات کی کہ وہ اسرائیل کی طرف کراسنگ کھولیں ، میں غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کیلئے سختی سے زور دے رہا ہوں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024