Friday, October 18, 2024, 4:20 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں آپریشن،7 فروری دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا

بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں آپریشن،7 فروری دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا

مارا جانے والا دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان شورش زدہ صوبے بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ میں آپریشن کے دوران 7 فروری کے دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں 7 فروری کو قلعہ سیف اللہ اور پشین دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا۔

آئی ایس پی آر نے دعوی کیا کہ مارا جانے والا دہشت گرد عبدالشکور عرف نعمان عرف ابو حمزہ خراسانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد نے بلوچستان میں ہائی پروفائل خودکش بم حملے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی۔ بروقت اور فوری کارروائی سے دہشت گردی کے منصوبوں کو ناکام بنایا گیا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024