Saturday, September 21, 2024, 8:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں تمام جماعتوں کو باضابطہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی: برطانیہ

پاکستان میں تمام جماعتوں کو باضابطہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی: برطانیہ

نتائج میں تاخیر اور ووٹوں کی گنتی میں بے ضابطگیوں کے الزمات پر اظہار تشویش

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کی شفافیت پر پیدا ہونے والے سنگین خدشات کو تسلیم کرتے ہیں ، افسوس ہے تمام جماعتوں کو باضابطہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، کچھ سیاسی رہنماؤں کو الیکشن میں شرکت سے روکنے اور ان سے منسوب انتخابی نشانات کے استعمال کو روکنے کے لیے قانونی طریقہ کار کا غلط استعمال کیا گیا

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہمیں پولنگ کے دن انٹرنیٹ کی بندش، نتائج جاری کرنے میں تاخیر اور ووٹوں کی گنتی کے عمل میں بے ضابطگیوں کے الزمات پر سخت بھی تشویش ہے۔

ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستانی حکام پر بنیادی انسانی حقوق بشمول معلومات تک آزادانہ رسائی اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لئے زور دیتا ہے۔ اس میں منصفانہ قانونی کاروائی کا حق، مناسب عمل کی پابندی اور مداخلت سے پاک آزاد اور شفاف عدالتی نظام شامل ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے اہم اصلاحات کے مینڈیٹ کے ساتھ عوامی حکومت کا منتخب ہونا ضروری ہے نئی حکومت کو اپنی عوام کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے پاکستان کے تمام شہریوں اور برادریوں کے لئے مساوی مفادات اور انصاف کے ساتھ نمائندگی کرنی چاہئے ہم اس کے حصول اور اپنے مشترکہ مفادات کے دائرے میں پاکستان کی آنے والی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024