Saturday, September 21, 2024, 1:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیٹو اخراجات میں حصہ نہ ڈالنے والے ملک کا دفاع نہیں کروں گا : ڈونلڈ ٹرمپ

نیٹو اخراجات میں حصہ نہ ڈالنے والے ملک کا دفاع نہیں کروں گا : ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا آپ کا دفاع نہیں کرے گا بلکہ میں تو روس کی حوصلہ افزائی کروں گا کہ وہ جو مرضی چاہے کر لے

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو نیٹو ممالک دفاعی اخراجات میں برابر کا حصہ نہیں ڈالتے، تو ان کے اجتماعی دفاع کی شق کی پابندی نہیں کریں گے۔

امریکا کے سابق صدر نے کہا ہے کہ نیٹو کا جو رکن ملک دفاعی اخراجات کے حوالے سے طے شدہ اصولوں پر عمل نہ کرے تو ہم روس کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ اس ملک کیساتھ وہ جو چاہے کر لے۔

جنوبی کیرولینا کے شہر کونوے میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے نیٹو والوں کی چوری پکڑی، یہ لوگ پوچھتے تھے کہ حصہ نہ دینے پر بھی کیا ہمارا دفاع کیا جائے گا؟ میں نے ان ملکوں سے کہا ’’ایبسولیوٹلی ناٹ‘‘ اور پھر ان ملکوں کو ہمارے جواب پر یقین نہ آیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو میں شامل ایک بڑے ملک کے صدر نے مجھ سے سوال کیا کہ اگر ہم حصہ نہ دیں اور روس ہم پر حملہ کر دے تو کیا ہمارا دفاع کیا جائے گا تو میں نے اُن سے کہا کہ بالکل نہیں امریکا آپ کا دفاع نہیں کرے گا بلکہ میں تو روس کی حوصلہ افزائی کروں گا کہ وہ جو مرضی چاہے کر لے۔ آپ کو حصہ دینا ہوگا، اپنے بلز کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024