Saturday, September 21, 2024, 9:57 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کراچی: گلشن اقبال میں ہونے والا دھماکہ خود کش حملہ قرار

کراچی: گلشن اقبال میں ہونے والا دھماکہ خود کش حملہ قرار

فاروق رحمان نے نامعلوم سہولت کاروں کی ایما پرخود کش حملہ کیا، پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے معاشی حب کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں الیکشن سے ایک دن پہلے ہونے والا دھماکہ خود کش حملہ قرار دے دیا گیا۔

سات فروری کو گلشن اقبال میں واقع حاجی لیموں گوٹھ میں دھماکا ہوا جس میں خاتون اور بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

دھماکے کے بعد ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 17 سالہ فاروق رحمان کے نام سے ہوئی ہے جو گرینیڈ لے کر گھر سے باہر نکل رہا تھا، دستی بم ہاتھ میں ہی پھٹ گیا، جس سے فاروق رحمان مارا گیا۔

اور اب آج اس واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل، انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

banner

مقدمے میں ہلاک حملہ آور اور نامعلوم سہولت کاروں کو نامزد کیا گیا ہے، مبینہ حملہ آور فاروق رحمان میرانی کی ہلاکت کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فاروق رحمان کے پاس دستی بم کیسے اور کہاں سے آیا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

مدعی مقدمہ کا دعویٰ ہے کہ فاروق رحمان نے نامعلوم سہولت کاروں کی ایما پرخود کش حملہ کیا، حملے میں ہونے والا جانی نقصان قتل اور دہشتگردی کی حد کو پہنچتا ہے۔

ایف آئی کے مطابق چھ بج کر 47 منٹ پر مددگار 15 پر دھماکے کی اطلاع ملی، جائے وقوعہ پر ایک شخص کا ہاتھ اڑا ہوا تھا اور جسم چھلنی تھا، مقدمے کی تفتیش کالعدم علیحدگی پسند جماعتوں کیلئے بنایا گیا سیل کرے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024