Saturday, October 19, 2024, 5:45 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » رفح میں آپریشن کیخلاف جنوبی افریقا کی عالمی عدالت انصاف میں ہنگامی درخواست

رفح میں آپریشن کیخلاف جنوبی افریقا کی عالمی عدالت انصاف میں ہنگامی درخواست

عالمی عدالت رفح آپریشن رُکوانے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کرے: درخواست

by NWMNewsDesk
0 comment

رفح میں زمینی آپریشن کے اسرائیلی منصوبے کے خلاف جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں ہنگامی درخواست دے دی۔

جنوبی افریقا نے استدعا کی ہے کہ عالمی عدالت رفح آپریشن رُکوانے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کرے۔

جنوبی افریقا کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن سے مزید ہلاکتیں، نقصان اور تباہی ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن نسل کشی کنونشن اور عالمی عدالت کے 26 جنوری کے فیصلے کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔

banner

جنوبی افریقا نے استدعا کی ہے کہ عالمی عدالت اسرائیل کے رفح میں فوجی آپریشن کے فیصلے پر اپنے اختیارات کےدائرکار کاجائزہ لے اور غزہ میں فلسطینیوں کے حقوق کی مزید خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کرے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے اس سے قبل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے رجوع کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024