Saturday, October 19, 2024, 7:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پی ٹی آئی کا ایم ڈبلیو ایم اور جماعتِ اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان

پی ٹی آئی کا ایم ڈبلیو ایم اور جماعتِ اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان

عمران خان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے کسی صورت بات کرنے سے منع کردیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

اپاکستان تحریکِ انصاف نے مرکز اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ جب کہ خیبرپختونخوا میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے ساتھ اتحاد ہو گا۔

منگل کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن نے دعویٰ کیا کہ قومی اسملی میں ہماری 180 نشستیں ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مسئلے کا حل نہیں۔ مستحکم معیشت کے لیے اوور سیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری ضروری ہے۔

رؤف حسن کے بقول عمران خان نے مسلم (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے کسی صورت بات کرنے سے منع کیا ہے۔ ان کے علاوہ دیگر جماعتوں سے رابطے کریں گے۔

banner

ان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان نے مختلف جماعتوں کے ساتھ رابطہ کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔ خیبرپختونخوا میں اتحاد کے لیے جماعتِ اسلامی سے رابطہ کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 101 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جن میں سے 90 سے زائد کو تحریکِ انصاف کی حمایت حاصل تھی۔

قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے جنرل نشستوں پر کامیاب 134 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

قومی اسمبلی کی 266 میں سے 265 نشستوں پر انتخابات ہوئے تھے جب کہ الیکشن کمیشن نے 264 نشستوں کے عبوری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے 75، پیپلز پارٹی 54، متحدہ قومی موومنٹ 17، جمعیت علماء اسلام چار، مسلم لیگ (ق) تین، استحکامِ پاکستان پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے دو، دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین، مسلم لیگ ضیا، پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کو ایک ایک نشست پر کامیابی ملی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024