Saturday, September 21, 2024, 4:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کو جنگی طیاروں کے پرزے فراہم نہ کیے جائیں، ڈچ عدالت

اسرائیل کو جنگی طیاروں کے پرزے فراہم نہ کیے جائیں، ڈچ عدالت

عدالت نےفیصلہ انسانی حقوق کی تنظمیوں کی اپیل پر سنایا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ڈچ عدالت نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکومت کو اسرائیل کے زیر استعمال جنگی طیاروں کے پرزے فراہم کرنے سے روک دیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حکومت سات دن کے اندر اندر اسرائیل کو کی جانے والی پرزوں کی ترسیل روک دے۔

امریکی ایف 35 جنگی طیاروں کے پرزے نیدرلینڈز میں واقع ایک گودام سے اسرائیل سمیت دیگر ممالک کو برآمد کیے جاتے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا ماننا ہے کہ اسرائیل کو نیدرلینڈز کے ویئر ہاؤس سے پرزوں کی فراہمی کے نتیجے میں، ”نیدرلینڈز غزہ میں جاری جنگ کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا حصہ بن رہا ہے۔‘‘

banner

نیدرلینڈز کے وزیر تجارت جیفری وان لیووین نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان  کرتے ہوئے  کہا ایف 35 طیاروں کے پرزوں کی اسرائیل کو فراہمی بلاجواز نہیں ہے۔ یہ جنگی طیارے اسرائیل کی سلامتی اور عسکری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے انتہائی ضروری ہیں

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024