Saturday, September 21, 2024, 6:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کے انتخابات میں بدعنوانی کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے: امریکہ

پاکستان کے انتخابات میں بدعنوانی کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے: امریکہ

اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ نے پاکستان کے انتخابی عمل میں مبینہ بد عنوانی کے الزامات کی مکمل تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم نے اس حوالے سے بعض تحفظات کا اظہار کھل کر اور نجی سطح پر بھی کیا ۔ اور ہم نے یورپی یونین، برطانیہ اور دیگر ممالک کی طرف سے ظاہر کئے گئے اظہار تشویش کی تائید بھی کی ہے۔

میتھیو ملر نے پیر کے روز ہفتہ وار بریفینگ میں کہا کہ انتخابی عمل میں بعض بے قاعدگیاں، جن کا ہم نے مشاہدہ کیا، ان کے بارے میں ہم نے پاکستانی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ لوگوں کی رائے کا احترام کیا جائے۔

انہوں نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا “ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ مداخلت اور دھوکہ دہی کے جو الزامات سامنے آ رہے ہیں ، پاکستان کے قانون کے تحت ان کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ ہم آنے والے دنوں میں اس عمل پر نظر رکھیں گے۔”

banner

ایک سوال کے جواب میں ترجمان میتھیو ملر نے کہا، “میں صرف اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ دھوکہ دہی کے الزامات کی مکمل چھان بین کی ضرورت ہے ۔ یہ واضح طور پر ایک مسابقتی انتخابات تھے جس میں لوگوں نے انتخاب کرنے کا حق استعمال کیا۔

نئی حکومت کے قیام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ملر نے کہا کہ ہم جمہوری عمل کا احترام کرتے ہیں ۔” جہاں تک نئی حکومت کا سوال ہے، پاکستان کے عوام جسے اپنی نمائندگی کے لیے منتخب کریں گے، ہم اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔”

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024