Saturday, September 21, 2024, 4:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا کا پاکستان میں شفاف انتخابی عمل یقینی بنانے پر زور

امریکا کا پاکستان میں شفاف انتخابی عمل یقینی بنانے پر زور

صدر جو بائیڈن پاکستانی انتخابات کے نتائج سے آگا ہ ہیں: ترجمان وائٹ ہاؤس

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا نے ایک بار پھر پاکستان میں شفاف انتخابی عمل یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نےکہا ہےکہ نجی اور عوامی سطح پر رابطوں میں پاکستانی حکومت اور سیاست دانوں کو واضح کرچکے ہیں کہ عوامی خواہشات کا احترام کریں اور انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنائیں ،جو بہت اہم اور ضروری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن پاکستانی انتخابات کے نتائج سے آگا ہ ہیں اور جانتے ہیں کہ پاکستانی انتخابات میں خواتین اور نوجوانوںسمیت لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکا ہم خیال جمہوریتوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخرکرتا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024