Friday, October 18, 2024, 6:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فرانس کے سابق صدر سرکوزی پر غیرقانونی اخراجات کا جرم ثابت، 6 ماہ جیل

فرانس کے سابق صدر سرکوزی پر غیرقانونی اخراجات کا جرم ثابت، 6 ماہ جیل

اپیلیٹ کورٹ نے انتخابی مہم اخراجات کیس میں سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر 2012 کی انتخابی مہم میں غیرقانونی اخراجات کا جرم ثابت ہونے پر اپیلیٹ کورٹ نے لوئر کورٹ کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔

پیرس کی اپیلیٹ کورٹ نے سابق صدر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لوئر کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا، فیصلہ بحال ہونے پر سرکوزی کو 6 ماہ معطل سزا کے ساتھ 6 ماہ کی سزا جیل میں کاٹنا ہوگی۔

سرکوزی مختلف کرپشن الزامات پر گھر پر نظربند ہیں، 2021 میں لوئر کورٹ نے انتخابی مہم میں قانونی حد سے زیادہ اخراجات کرنے پر سرکوزی کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

سزا کے خلاف اپیل کرنے پر سابق صدر سرکوزی کی سزا معطل کردی گئی تھی۔

banner

نکولس سرکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024