Saturday, October 19, 2024, 6:23 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت: کسانوں کا احتجاج تیسرے روزبھی جاری، دہلی میں دفعہ 144نافذ

بھارت: کسانوں کا احتجاج تیسرے روزبھی جاری، دہلی میں دفعہ 144نافذ

بھارتی کسانوں کا پنجاب بھر میں ریلوے سروس معطل کرنے کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی کسانوں کا ” دہلی چلو مارچ “ تیسرے روز بھی جاری ہے، بھارتی پولیس نے دہلی اور مضافات میں ایک مہینے کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

بھارتی پولیس نے دہلی آنے والے تمام راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔

بھارتی کسانوں نے پنجاب بھر میں ریلوے سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو پورے ملک میں ریلوے سروس بند کر دی جائے گی۔

3 روز سے جاری مارچ میں کسانوں نے سات مقامات پر ٹرین روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے “ریل روکو” مہم کا اعلان کیا۔

banner

یاد رہے کہ بھارت میں 3 سال قبل متنازع زرعی اصلاحات کے خلاف بڑے پیمانے پر طویل عرصے تک جاری رہنے والے احتجاج میں کامیابی کے بعد ایک بار پھر سے کسانوں نے ’دہلی چلو‘ کا نعرہ دیا ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کے اہم مطالبات ابھی تک پورے نہیں ہوئے ہیں جن میں سے ایک فصلوں کے لیے کم سے کم امدادی قیمت وضع کرنا ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024