Friday, October 18, 2024, 2:15 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » وزیراعظم پاکستان 19 فروری کی صبح 10 بجے عدالت میں پیش ہوں

وزیراعظم پاکستان 19 فروری کی صبح 10 بجے عدالت میں پیش ہوں

لاپتہ بلوچ طلبا کی بازیابی کیس میں نگران وزیراعظم کی عدالت طلبی کا حکمنامہ جاری

by NWMNewsDesk
0 comment

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ بلوچ طلبا کی بازیابی سے متعلق کیس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی 19 فروری کو طلبی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان، وزیر داخلہ، وزیر انسانی حقوق اور وزیر دفاع 19 فروری صبح 10 بجے عدالت میں پیش ہوں، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز بھی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کی گزشتہ سماعت پر یقین دہانی کے باوجود بلوچ طلبا کو بازیاب نہیں کرایا گیا، ایسا لگ رہا ہے وفاقی حکومت قانون کی بالادستی میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم، وزیرِ داخلہ و دفاع اور سیکرٹری داخلہ ودفاع نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا اس لیے وزیراعظم، وزراء، سیکرٹریز کو طلب کرکے وضاحت طلب کرنے کے سواکوئی آپشن نہیں بچا۔

banner

عدالت نے کہا کہ وزیراعظم، وزیر داخلہ و دفاع اور سیکرٹری داخلہ و دفاع ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں اور بتائیں بلوچ طلبا کو بازیاب نہ کرانے پر اُنکے خلاف ایکشن کیوں نہ لیا جائے، یہ پہلو وزیراعظم، وزیر داخلہ و دفاع اور دونوں سیکرٹریز کو مس کنڈکٹ کا مرتکب بناتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024