Saturday, September 21, 2024, 1:11 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’پیوٹن نے میرے شوہر کا قتل کیا‘، الیکسی نوالنی کی بیوہ کا روسی صدر پر الزام

’پیوٹن نے میرے شوہر کا قتل کیا‘، الیکسی نوالنی کی بیوہ کا روسی صدر پر الزام

اہلیہ کا اپنے مرحوم شوہر کے کام کے مشن کو جاری رکھنے کا بھی وعدہ

by NWMNewsDesk
0 comment

مشہور روسی اپوزیشن رہنما ایلکسی نوالنی کی بیوہ یولیا نوالنایا نے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن پر اپنے شوہر کے قتل کا الزام عائد کردیا ہے۔

پیر کو جاری کردہ ویڈیو بیان میں ایلکسی نوالنی کی بیوہ یولیا نوالنایا کا کہنا تھا کہ 3 دن قبل ولادیمیر پیوٹن نے الیکسی نوالنی کو قتل کردیا۔

یولیا نوالنایا کا کہنا تھا کہ الیکسی 3 سال کی اذیت اور تشدد کے بعد جیل کالونی میں وفات پاگئے ہیں۔

ولادیمیر پیوٹن کے خلاف لڑائی میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک الیکسی نوالنی کا ساتھ دینے والی ان کی اہلیہ نے اہنے شوہر کے کام کو جاری رکھنے کا بھی وعدہ کیا۔

banner

یولیا نوالنایا نے کہا کہ سب سے اہم چیز جو ہم ایلکسی نوالنی اور اپنے لیے کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ اپنی لڑائی جاری رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جنگ کے خلاف، بدعنوانی، ناانصافی کے خلاف، منصفانہ انتخابات، اظہار رائے کی آزادی اور اپنے ملک کو واپس لینے کے لیے اپنی جدو جہد میں ہر موقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنے شوہر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی عزم کیا۔

یاد رہے کہ 16 فروری کو ایک عرصے سے جیل میں قید روس کے سب سے مشہور اپوزیشن لیڈر ایلکسی نوالنی انتقال کر گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024