Saturday, September 21, 2024, 6:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے طالبان کی شرائط ’ناقابل قبول‘ ہیں، گوتریس

اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے طالبان کی شرائط ’ناقابل قبول‘ ہیں، گوتریس

طالبان کے ساتھ واضح مشاورت کی ضرورت ہے، سربراہ اقوام متحدہ کی نیوز کانفرنس

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ طالبان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے ناقابل قبول شرائط رکھی ہیں۔

ایک نیوز کانفرنس میں گوتریس نے کہا کہ مجھے طالبان کی طرف سے ایک خط موصول ہوا جس میں اس میٹنگ میں شرکت کے لیے کچھ شرائط موجود تھیں جو قابل قبول نہیں تھیں۔

گوتریس نے کہا کہ طالبان کے ساتھ واضح مشاورت کی ضرورت ہے تاکہ ایلچی کے کردار کی وضاحت ہو اور یہ طالبان کے نقطہ نظر سے اسے پرکشش بنانے کے لیے کون ہو سکتا ہے، مشاورت کا حصہ بننا طالبان کے مفاد میں ہے۔

بہت سی حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں اور امدادی ایجنسیوں نے طالبان کی پالیسیوں کے جواب میں افغانستان کے لیے اپنی مالی امداد منقطع کر دی ہے یا اس میں کمی کر دی ہے جس سے ملک کی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے۔

banner

گوتریس نے کہا کہ ہمارا ایک بنیادی مقصد اس تعطل پر قابو پانا ہے، ایک روڈ میپ بنانے کی ضرورت ہے جس میں عالمی برادری کے خدشات اور افغانستان کے ڈی فیکٹو حکام کے خدشات کو مدنظر رکھا جائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024