Saturday, September 21, 2024, 8:36 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں سیاسی استحکام نہ آیا تو آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ مشکل ہوگا، فچ کی رپورٹ

پاکستان میں سیاسی استحکام نہ آیا تو آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ مشکل ہوگا، فچ کی رپورٹ

کریڈٹ پروفائل کو بہتر بنانے کے لیے نئی ڈیل کو کلیدی حیثیت حاصل ہو گی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالیہ انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی غیر یقینی کی صورتِ حال کے باعث بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے نیا معاہدہ طے پانا بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔

فچ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مارچ میں آئی ایم ایف کا موجودہ اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ ختم ہونے کے بعد کریڈٹ پروفائل کو بہتر بنانے کے لیے نئی ڈیل کو کلیدی حیثیت حاصل ہو گی۔

تاہم رپورٹ میں اس امید کا اظہار نظر آتا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے چند مہینوں میں یہ ڈیل حاصل تو کر لے گا لیکن طویل مذاکرات یا ڈیل نہ بننے کی صورت میں ملک کے ڈیفالٹ کا امکان بھی بڑھ جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلسل سیاسی عدم استحکام آئی ایم ایف کے ساتھ کسی بھی بات چیت کو مزید طول دے سکتا ہے جس کے باعث دو طرفہ شراکت داروں کی جانب سے امداد یا اصلاحات کے نفاذ میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

banner

اگرچہ حالیہ مہینوں میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نو ارب ڈالر کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر رپورٹ کیے ہیں تاہم یہ ذخائر ابھی بھی ادائیگیوں کے لحاظ sy بہت کم ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024