Saturday, September 21, 2024, 10:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا کی عالمی عدالت انصاف سے اسرائیل کیخلاف فیصلہ نہ کرنیکی اپیل

امریکا کی عالمی عدالت انصاف سے اسرائیل کیخلاف فیصلہ نہ کرنیکی اپیل

متحدہ عرب امارات اور مصر کا کیس کا فیصلہ کرنے کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا نے عالمی عدالت انصاف سے فلسطین پر اسرائیل کی بربریت کیخلاف فیصلہ نہ دینے کی اپیل کر دی ہے۔

عالمی عدالت انصاف میں امریکی نمائندے نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو فلسطین کے مقبوضہ علاقوں سے نکالنے کا مطالبہ کرنے کیلئے سکیورٹی کے تحفظات کو پیش نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

امریکا اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن اور فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کام کر رہا ہے، فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کا غیر مشروط انخلاء نہیں ہونا چاہیے۔

عالمی عدالت انصاف میں مصری قانونی قونصلر جیسمین موسیٰ نے دلائل میں کہا کہ اسرائیل کے غزہ پر جاری بدترین حملے میں 29 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک اور 23 لاکھ سے زائد بے گھر ہوئے ہیں جو عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

banner

متحدہ عرب امارات نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو امن کی قرارداد منظور کرنے میں ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا اور امید ظاہر کی کہ عالمی عدالت اسرائیل کی جانب سے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کیساتھ عالمی قانون کی خلاف ورزی کے قانونی نتائج کا تعین کرے گی۔

خیال رہے کہ 26 فروری تک 50 ریاستیں اپنے دلائل پیش کریں گی، پیر کے روز فلسطینی نمائندوں نے عالمی عدالت انصاف کے ججوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دیں، اگلے روز جنوبی افریقا سمیت 10 ریاستوں نے بھی عدالت سے یہی مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024