Saturday, September 21, 2024, 7:00 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سوڈان میں 95 فی صد آبادی کو ایک وقت کا کھانا میسر نہیں: عالمی ادارہ خوراک

سوڈان میں 95 فی صد آبادی کو ایک وقت کا کھانا میسر نہیں: عالمی ادارہ خوراک

ایک سال میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے بتایا کہ دس ماہ کی جنگ کے دوران سوڈان کے لوگوں کی اکثریت بھوک سے مر رہی ہے۔

عالمی ادارہ خوراک سوڈان کے کنٹری ڈائریکٹر ایڈی رو نے برسلز نے کہا کہ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ سوڈان میں ایسے لوگوں کی تعداد پانچ فی صد سے بھی کم ہو گئی ہے جنہیں ایک دن کا مناسب کھانا میسر آتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال اپریل سے سوڈان باقاعدہ فوج اور نیم فوجی ملیشیا ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان ہونے والی لڑائی کی لپیٹ میں ہے، جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ نے اس صورت حال کو دنیا میں بے گھری کا سب سے بڑا بحران قرار دیا ہے۔

banner

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگ اور اس سے پہلے ہونے والی لڑائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر ایک کروڑ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور مارے مارے پھر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024