Saturday, September 21, 2024, 8:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کولکتہ ہائی کورٹ کا ’اکبر‘ اور ’سیتا‘ کے نام تبدیل کرنے کا حکم

کولکتہ ہائی کورٹ کا ’اکبر‘ اور ’سیتا‘ کے نام تبدیل کرنے کا حکم

سیتا کو عوام کی بڑی تعداد خدا مانتی ہے جبکہ اکبر ایک مغل بادشاہ تھا: فیصلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

کولکتہ ہائی کورٹ نے بنگال سفاری پارک میں قید ’اکبر‘ اور ’سیتا‘ نامی شیر اور شیرنی کے نام تبدیل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

جمعرات کو کولکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال کی حکومت کو حکم جاری کیا ہے کہ بنگال سفاری پارک میں موجود اکبر اور سیتا نامی شیر اور شیرنی کے نام تبدیل کیے جائیں۔

اکبر اور سیتا نامی شیر اور شیرنی کو بنگال سفاری پارک میں ایک ہی جنگلے میں رکھا گیا ہے۔

ہائی کورٹ نے حکومتی وکیل سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے پالتو جانوروں کا نام مقدس ہستیوں کے نام پر رکھیں گے؟

banner

سماعت کے دوران جسٹس سوگاتا بھٹاچاریا نے کہا کہ ’سیتا کو ملک میں عوام کی بڑی تعداد خدا مانتی ہے جبکہ اکبر ایک مغل بادشاہ تھا۔‘

کولکتہ ہائی کورٹ نے اس کیس کی سماعت مذہبی جماعت وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی پیٹیشن پر کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024