Saturday, September 21, 2024, 1:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یورپی یونین نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دے دی

یورپی یونین نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دے دی

روس کے 200 افراد اور ادارے بلیک لسٹ میں شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپی یونین میں شامل ممالک کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی باقاعدہ طور پر منظوری دے دی گئی۔

یورپی یونین میں شامل ممالک نے روس کیخلاف پابندیوں کے 13 ویں پیکیج پر اتفاق کر لیا ہے جو 24 فروری سے نافذ العمل ہو گا۔

یورپی یونین کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے سفیروں نے یوکرین کیخلاف روس کی جارحیت کے فریم ورک میں پابندیوں کے 13ویں پیکیج پر اصولی طور پر اتفاق کیا، پیکیج یورپی یونین کی طرف سے منظور شدہ وسیع ترین پیکجز میں سے ایک ہے.

بیان میں مزید کہا گیا کہ پیکیج میں تقریباً 200 افراد اور قانونی اداروں کو نہ صرف روس، چین، ایران اور شمالی کوریا سمیت متعدد روسی پارٹنر ریاستوں سے بزنس کیلئے بلیک لسٹ کرنا شامل ہے، یورپی یونین کو ان ریاستوں پر مغربی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ماسکو کے اقتصادی اقدامات میں حصہ لینے کا شبہ ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024