Saturday, October 19, 2024, 3:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل نے اتحادی ملکوں کے 2 ریاستی حل کا مطالبہ مسترد کر دیا

اسرائیل نے اتحادی ملکوں کے 2 ریاستی حل کا مطالبہ مسترد کر دیا

اسرائیلی پارلیمنٹ میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیخلاف قرارداد منظور

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل کی جانب سے اتحادی ملکوں کے 2 ریاستی حل کے مطالبے کو واضح طور پر مسترد کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیخلاف قرارداد پیش کی جسے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔

قرارداد پر اسرائیلی پارلیمنٹ کے 99 ارکان نے حمایت میں اور 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

قرارداد میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بین الاقوامی کوشش کو مسترد کیا گیا ہے۔

banner

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے بدستور جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 107 فلسطینی ہلاک ہو گئے جبکہ 163 زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 313 ہو گئی۔

امدادی ٹرکوں پر حملوں کے بعدورلڈ فوڈ پروگرام نے شمالی غزہ میں امداد کی ترسیل روک دی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024