Friday, October 18, 2024, 10:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

سیکرٹری اسمبلی کے مطابق نئے سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہو گا

by NWMNewsDesk
0 comment

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت 300 سے زائد اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا، ن لیگ اور اتحادیوں کے 215 جبکہ سنی اتحاد کونسل کے 97 اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا۔

سیکرٹری اسمبلی کے مطابق نئے سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل خفیہ رائے شماری سے ہو گا، دونوں عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال بھی آج ہی ہو گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے حیدر گیلانی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024