Friday, October 18, 2024, 10:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس اسرائیل مذاکرات، قطر میزبانی کریگا

غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس اسرائیل مذاکرات، قطر میزبانی کریگا

شہریوں کی حفاظت کے بغیر رفح آپریشن نہیں ہونا چاہیے: امریکہ

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدوں کیلئے قطر رواں ہفتے حماس اور اسرائیل کے درمیان بات چیت کی میزبانی کرے گا۔

مصری سکیورٹی ذرائع کے مطابق قطر میں رواں ہفتے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اسرائیل اور حماس وفد کے درمیان بات چیت متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد اسرائیل اور حماس کے نمائندے مصر جائیں گے جہاں معاہدے پر عملدرآمد کے وقت اور طریقہ کار پر بات چیت ہوگی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگر معاہدہ ہو جاتا ہے تو رفح آپریشن میں تاخیر ہو سکتی ہے مگر رفح آپریشن ضرورہوگا۔

banner

ادھر امریکی قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے بغیر رفح آپریشن نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سات اکتوبر سے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں ہلاک فلسطینی شہریوں کی تعداد 30 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ حماس سے لڑائی میں مزید 3 اسرائیلی فوجی افسر بھی ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024