Saturday, September 21, 2024, 9:49 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدر بنا تو شہزادہ ہیری سے خصوصی برتاؤ نہیں کروں گا: ٹرمپ

صدر بنا تو شہزادہ ہیری سے خصوصی برتاؤ نہیں کروں گا: ٹرمپ

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے برطانوی جوڑے پر ’بہت زیادہ مہربانی کی۔‘

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ صدر منتخب ہو گئے تو وہ برطانوی شہزادہ ہیری کی ’کوئی مدد نہیں کریں گے‘

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے برطانوی جوڑے پر ’بہت زیادہ مہربانی کی۔‘

ہفتے کو واشنگٹن ڈی سی کے قریب کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’میں ان (شہزادہ ہیری) کی حفاظت نہیں کروں گا۔ انہوں نے ملکہ کو دھوکہ دیا۔ اس بات کی معافی نہیں مل سکتی۔ فیصلہ کرنا میرے اختیار میں ہوا تو وہ اپنے ذمہ دار خود ہوں گے۔‘

banner

صدر ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت میں سامنے آیا ہے جب ہیری کی امریکہ میں امیگریشن حوالے سے نیا تنازع کھڑا ہو چکا ہے۔

امریکی قدامت پسند تھنک ٹینک کا دعویٰ ہے کہ شہزادہ ہیری قانونی طور پر امریکہ میں داخل نہیں ہو سکتے تھے کیوں کہ وہ اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب میں غیر قانونی منشیات کے استعمال کا اعتراف کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024