Saturday, September 21, 2024, 6:54 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » گنگا جمنا جانے والے ہندو یاتریوں کی ٹریکٹر ٹرالی تالاب میں گر گئی،23 ہلاک

گنگا جمنا جانے والے ہندو یاتریوں کی ٹریکٹر ٹرالی تالاب میں گر گئی،23 ہلاک

بھارت میں ٹریکٹر ٹرالی میں مسافروں کو لے کر جانے پر پابندی عائد ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت میں اشنان کے لیے گنگا جمنا جانے کے دوران ہندو یاتریوں کی ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث تالاب میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں حادثے کا شکار ہونے والے 30 سے زائد ہندو یاتری اپنی رسومات کی ادائیگی اور اشنان کے لیے دریائے گنگا جمنا جا رہے تھے۔

ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر تالاب میں جا گری اور تمام مسافر گندے تالاب میں ڈوب گئے۔

امدادی کاموں کے دوران تالاب سے 23 یاتریوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 8 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 8 زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

banner

یاد رہے کہ بھارت میں ایسے حادثات کے باعث ٹریکٹر ٹرالی میںاا مسافروں کو لے کر جانے پر پابندی عائد ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024