Saturday, September 21, 2024, 1:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انگلش پریمیئرلیگ: ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے برینٹ فورڈ کو شکست دیدی

انگلش پریمیئرلیگ: ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے برینٹ فورڈ کو شکست دیدی

ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے جیروڈ بوون نے ہیٹ ٹرک کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔

ویسٹ ہیم یونائیٹڈکی ٹیم نے برینٹ فورڈ کو2-4 سے شکست دیدی

لندن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی برینٹ فورڈ کی ٹیم پر حاوی ہوگئی ۔

ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے جیروڈ بوون نے پانچویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برینٹ فورڈ کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی، جس کے دو منٹ بعد ہی جیروڈ بوون نے ایک اور گول کر کے مقابلہ 0-2 کر دیا۔

banner

برینٹ فورڈ کے نیل موپے نے میچ کے 13 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 1-2 کر دیا جو میچ کے پہلے ہاف تک برقرار رہا، یوں میچ کے پہلے ہاف پر ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو برینٹ فورڈ کے خلاف 1-2 کی برتری حاصل تھی۔

پہلے ہاف کے بعد ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے جیروڈ بوون نے 63 ویں منٹ میں اپنا تیسرا گول کر کے نہ صرف اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ مقابلہ 1-3 کر دیا، ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے ایمرسن پالمیری نے 69 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 1-4 کر دیا۔

برینٹ فورڈ کے یونے ویسا نے میچ کے 82منٹ میں ایک گول کر کے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی برتری کو کم کرتے ہوئے مقابلہ 2-4 کر دیا تاہم اس کے بعد کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور یوں اس میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے برینٹ فورڈ کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔

ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے جیروڈ بوون نے ہیٹ ٹرک کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، ویسٹ ہیم یونائیٹڈ 11 ویں فتح کے بعد ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 39 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024