Friday, September 20, 2024, 11:18 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت کی گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کے خلاف مسلمانوں کی اپیل مسترد

بھارت کی گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کے خلاف مسلمانوں کی اپیل مسترد

پوجا کے خلاف مسلمانوں کی درخواست میں کوئی میرٹ نہیں : الہ آباد ہائی کورٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

الہ آباد ہائی کورٹ نے اترپردیش کے شہر وارانسی (بنارس) کی گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں ہندوؤں کو پوجا کرنے کی اجازت دینے کے ضلعی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے مسلمانوں کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ پوجا کے خلاف مسلمانوں کی درخواست میں کوئی میرٹ نہیں جب کہ عدالت نے پوجا پر پابندی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پوجا جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس روہت رنجن اگروال نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کیس کے تمام ریکارڈز اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ضلعی جج کی جانب سے تہہ خانے میں پوجا کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے میں مداخلت کا کوئی جواز نہیں۔

یاد رہے کہ ضلعی جج اے کے وشویش نے 31 جنوری کو گیان واپی مسجد کے ایک تہہ خانے میں ہندو فریق کو پوجا کرنے کی اجات دینے کا فیصلہ سنایا تھا اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی تھی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر پوجا شروع کرنے کے انتظامات کریں۔

banner

عدالتی فیصلے کے بعد اسی روز رات میں گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا شروع ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024