Saturday, September 21, 2024, 1:32 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حرمین شریفین میں ’لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ‘ کے علاوہ کوئی نعرہ قبول نہیں: انتظامیہ

حرمین شریفین میں ’لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ‘ کے علاوہ کوئی نعرہ قبول نہیں: انتظامیہ

حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے : ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس

by NWMNewsDesk
0 comment

حرمین شریفین کی انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے جہاں ’‏ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ ‘ کے علاوہ کوئی نعرہ قابل قبول نہیں۔

شیخ سدیس نے مزید کہا: ’حرمین شریفین میں امن وامان کی گہری دینی جڑیں ہیں کیوں کہ امن وامان کو حرم سے مربوط کر دیا گیا جب کہ امن وامان حرم سے ہی وابستہ ہے۔‘

’حرمین شریفین کے زائرین کو چاہیے کہ اس ربط کا خیال رکھیں کیوں کہ حرمین شریفین میں امن وامان سرخ لکیر ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ’حرمین شریفین جائے عبادت ہے، یہ نعرے بازی اور شور کے لیے نہیں نہ ہی اس میں عبادت کے علاوہ کوئی اور کام کیا جاسکتا ہے۔‘

banner

انہوں نے حرمین شریفین کے زائرین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’جذبات میں آ کر مسجد حرام، مسجد نبوی اور مقدس مقامات میں عبادت کے علاوہ کسی اور چیز میں اپنا وقت صرف نہ کریں۔

’زائرین حرمین شریفین عبادت کے لیے آتے ہیں، انہیں چاہیے کہ اسی میں اپنا وقت گزاریں۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024