Saturday, September 21, 2024, 1:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شمالی کوریا کی اسلحہ ساز فیکٹریاں روس کیلئے پوری قوت سے کام کررہی ہیں: جنوبی کوریا

شمالی کوریا کی اسلحہ ساز فیکٹریاں روس کیلئے پوری قوت سے کام کررہی ہیں: جنوبی کوریا

اگست سے اب تک شمالی کوریا روس کو 6700 کنٹینر بھیج چکا ہے : وزیردفاع شن وون سک

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہےکہ شمالی کوریا کی اسلحہ ساز فیکٹریاں روس کی خاطر ہتھیار بنانے کیلئے پوری قوت سے کام کررہی ہیں۔

جنوبی کوریا کے وزیردفاع شن وون سک نے ایک بیان میں یہ دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا کی اسلحہ ساز فیکٹریاں بڑی تعداد میں ہتھیار اور شیلز تیار کررہی ہیں جو روس کے لیے بنائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے تیار کردہ ان ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان میں لاکھوں کی تعداد میں شیلز بھی شامل ہیں جو روس کو کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ضروریات کے متبادل میں بھجوائے جارہے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ شمالی کوریا کی ایسی اسلحہ ساز فیکٹریاں جو روس کے لیے کام نہیں کررہیں وہ خام مال اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صرف 30 فیصد تک ہی کام کررہی ہیں لیکن روس کے لیے اسلحہ اور بارود بنانے والی فیکٹریاں اپنی مکمل قوت سے کام کررہی ہیں۔

banner

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ اگست سے اب تک شمالی کوریا روس کو 6700 کنٹینر بھیج چکا ہے جن میں 152 ایم ایم کے تین ملین سے زائد آرٹلری شیلز اور5 لاکھ سے زائد 122 ایم ایم کے راکٹ لانچرز ہوسکتے ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق روس اور شمالی کوریا کے درمیان گولہ بارود اور کھانے پینے کی اشیاء کے تبادلے کیے جارہے ہیں جس کے بعد شمالی کوریا میں فوڈ سپلائی کی صورتحال کچھ بہتر ہوتی دکھائی دی ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایک شیٹ بھی جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہےکہ شمالی کوریا نے ستمبر سے اب تک روس کو 10 ہزار سے زائد کنٹینرز بھیجے ہیں جن میں ہتھیار اور جنگی سازوسامان موجود ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024