Saturday, September 21, 2024, 1:42 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شہزادہ ہیری برطانیہ میں سرکاری سکیورٹی نہ دینے کے حکومتی فیصلے کیخلاف مقدمہ ہار گئے

شہزادہ ہیری برطانیہ میں سرکاری سکیورٹی نہ دینے کے حکومتی فیصلے کیخلاف مقدمہ ہار گئے

برطانوی وزارت داخلہ نے فروری 2020 میں شہزادہ ہیری کو پولیس پروٹیکشن نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی شہزادہ ہیری برطانیہ میں سرکاری سکیورٹی نہ دینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف مقدمہ ہار گئے۔

برطانوی وزارت داخلہ نے فروری 2020 میں شہزادہ ہیری کو پولیس پروٹیکشن نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر شہزادہ ہیری نے برطانیہ میں سکیورٹی اخراجات کی پیشکش کے باوجودبرطانوی حکومت کی جانب سے سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار پر لندن کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ امریکا سے اپنے آبائی ملک انگلینڈ جانا چاہتے ہیں لیکن ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

تاہم لندن کی عدالت نے بدھ کو شہزادہ ہیری کے چیلنج کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے حکومتی فیصلے کو قانونی قرار دیا ہے۔

banner

رپورٹ کے مطابق جولائی 2021میں برطانیہ کے ایک مختصر دورے کے دوران ہیری کی سکیورٹی پر پولیس کی عدم موجودگی کی وجہ سے سمجھوتا کیا گیا جس کی وجہ سے ایک پروگرام سے نکلتے وقت کئی فوٹوگرافرز نے ان کا تعاقب کیا تھا۔

سکیورٹی کے بغیر شہزادہ ہیری اور ان کے اہل خانہ برطانیہ نہیں جاسکتے۔

واضح رہے کہ 2020 میں شاہی فرائض سے دستبرداری کے بعد شہزادہ ہیری کوپولیس سکیورٹی نہیں دی گئی۔وہ شاہی خاندان چھوڑ کر امریکا منتقل ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024