Friday, October 18, 2024, 11:52 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فرانس کا یوکرین میں فوج بھیجنے کا عندیہ، نیٹو اتحاد کی مخالفت

فرانس کا یوکرین میں فوج بھیجنے کا عندیہ، نیٹو اتحاد کی مخالفت

فوج بھیجنے کی صورت میں جنگ کا دائرہ وسیع کریں گے : روس کی دھمکی

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانس کی جانب سے یوکرین میں فوج بھیجنے کے عندیہ کے بعد امریکہ، جرمنی اور برطانیہ سمیت دیگر نیٹو ممالک نے اس فیصلے کی مخالفت کردی ہے۔

فرانس کی جانب سے یوکرین میں اپنی فوج بھیجنے کے اشارے اور پھر روسی دھمکی کے بعد نیٹو سربراہ نے وضاحت پیش کی کہ امریکی زیرقیادت فوجی اتحاد کا یوکرین میں فوجی دستے بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں جبکہ جرمنی اور پولینڈ نے بھی یوکرین میں روس کے خلاف فوجی بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا خیال ہے کہ ’فتح کے راستے‘ میں فوجی امداد فراہم کرنا شامل ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یوکرین کے فوجیوں کے پاس اپنے دفاع کے لیے ضروری ہتھیار اور گولہ بارود موجود ہے۔

اس حوالے سے برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک کے ترجمان نے کہا کہ یوکرین میں فوجی تعینات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

banner

جرمن چانسلر اولاف شولز کا کہنا ہے کہ کوئی یورپی ملک یا نیٹو کا رکن ملک یوکرین میں فوج تعینات نہیں کرے گا۔

فرانس نے یورپی ممالک کی طرف سے یوکرین میں فوج بھیجنے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد روس نے یوکرین کے اتحادی یورپی ممالک کو خبردار کیا تھا۔

روس نے کہا تھا کہ یوکرین میں ان کے خلاف فوج بھیجنے کی صورت میں وہ بھی جنگ کا دائرہ وسیع کریں گے اور ایسی صورت حال میں نیٹو اور روس کا تصادم ناگزیر ہوجائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024