Saturday, September 21, 2024, 1:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دمشق کے دیہی علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں دو ایران نواز جنگجو ہلاک، چھ زخمی

دمشق کے دیہی علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں دو ایران نواز جنگجو ہلاک، چھ زخمی

شامی فورسز نے دشمن کے بیشتر میزائل تباہ کر دیئے: سرکاری ٹیلی ویژن

by NWMNewsDesk
0 comment

شام کی وزارت دفاع نے بتایا کہ اسرائیل نے بدھ کی شام گولان کی طرف فضائی حملہ کیا۔

شامی سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ “شامی دارالحکومت دمشق میں شامی فورسز نے اسرائیلی جارحیت کا جواب دیا اور دشمن کے بیشتر میزائل تباہ کر دیئے گئے۔”

سیرین آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایران کے وفادار دھڑوں کے دو جنگجو ہلاک اور کم سے کم چھ زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میزائلوں نے ایسے مقامات کو نشانہ بنایا جہاں لبنانی حزب اللہ گروپ اور دمشق کے دیہی علاقوں میں ایران کے وفادار دھڑوں کے مراکز ہیں۔

شام میں 2011ء میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے اپنے شمالی پڑوسی پر سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024