Saturday, October 19, 2024, 8:23 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بنگلہ دیش کے ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی، 40 سے زائد افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی، 40 سے زائد افراد ہلاک

جلی ہوئی عمارت سے لوگوں کو بچانے کیلئے کرین کا استعمال کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلہ دیش کے ایک ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد جھلس کر ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ایک ریسٹورنٹ میں رات گئے آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چھ منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،

آتشزدگی کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کر کے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، 22 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

فائر سروس حکام نے بتایا کہ آگ ایک ریستوران میں شروع ہوئی اور تیزی سے دوسری منزلوں تک پھیل گئی، فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آگ کس وجہ سے لگی، یہ ایک خطرناک عمارت تھی جس کی ہر منزل پر گیس سلنڈر لگے ہوئے تھے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024