Saturday, September 21, 2024, 1:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر، نگران حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لٹر اضافہ اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لٹر ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 287 روپے 33 پیسے فی لٹر مستحکم رہی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 15 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024