Friday, October 18, 2024, 2:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، عہدے کا حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، عہدے کا حلف اٹھالیا

سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے

by NWMNewsDesk
0 comment

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار سردار ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے اجلاس راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا۔

راجا پرویز اشرف نے پولنگ کے بعد ووٹنگ کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد بتایا کہ سردار ایاز صادق 199 ووٹ لیکر اسپیکر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔

بعد ازاں راجا پرویز اشرف نے ایاز صادق سے قومی اسمبلی کے 23 ویں اسپیکر کی حیثیت سے حلف لیا۔

banner

اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ایاز صادق ملک عامر ڈوگر کی نشست پر گئے اور ان کے ساتھ مصافحہ کیا، ایاز صادق نے حامد رضا اور عمر ایوب خان سے بھی مصافحہ کیا جبکہ یوسف رضا گیلانی نے پرجوش طریقے سے گلے لگاکر ایازصادق کو مبارکباد دی۔

قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے اسپیکر کے انتخاب کا طریقہ کار ایوان میں موجود اراکین کو بتایا جس کے بعد سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب نے پوائنٹ آف ارڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ایوان میں اراکین کی تعداد پوری نہیں ہو جاتی کس طرح سے الیکشن ہو سکتا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سید غلام مصطفیٰ شاہ 197 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کے جنید اکبر نے 92 ووٹ لیے۔

ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے کل 290 ووٹ ڈالے گئے جب کہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024