Saturday, September 21, 2024, 8:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب کا ماہِ رمضان میں مساجد کے اندر افطار پر پابندی کا اعلان

سعودی عرب کا ماہِ رمضان میں مساجد کے اندر افطار پر پابندی کا اعلان

صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے صحنوں میں افطار کی دعوتیں منعقد کرنے کی ہدایت

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور نے ماہِ رمضان کے دوران مساجد کے اندر افطار پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت اسلامی امورنے مساجد کے اندرافطارپرپابندی عائد کرتے ہوئے صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے صحنوں میں افطار کی دعوتیں منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان نے رمضان سے قبل مساجد میں افطار پرپابندی عائد کرنے کاحکم جاری کیا ہے، یہ پابندی عارضی طور پر 11 مارچ سے شروع ہوکر رواں سال 9 اپریل کو ختم ہو جائے گی۔

banner

اس کے علاوہ امام اور مؤذن کو افطار کی دعوتوں کے لیے مالی عطیات جمع کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

امام اور مؤذن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مساجد کے اندر ان دعوتوں کے انعقاد کی نگرانی کریں اور صفائی ستھرائی سے متعلق معاملات پر بھی نظر رکھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024