القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل بمباری میں 7 اسرائیلی قیدی ہلاک ہوگئے ہیں ۔
حماس کے مطابق ان قیدیوں کی ہلاکت کا اعلان چند ہفتوں سے جاری تحقیقات کے بعد کیا گیا ہے۔
حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے بتایا کہ اسرائیلی قیدیوں کی دیکھ بال کرنے والے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ اسرئیلی حملوں میں 7 قیدی مارے گئے ہیں ۔
تاہم یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ انکی موت کب ہوئی۔
دوسری جانب اسرائیل نے ثالث ممالک مصر اور قطر سے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک جنگ بندی کے مذاکرات کو آگے نہیں بڑھائے گا جب تک کہ حماس اسے غزہ میں زندہ رہنے والے اسرائیلی قیدیوں کی فہرست نہیں بھیجتی۔
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک متعدد قیدی مارے جا چکے ہیں جن میں تین ایسے بھی ہیں جنہیں اسرائیلی فورسز نے گولی مار ی تھی۔