Saturday, September 21, 2024, 1:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بہاولپور کے علاقے حاصل پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے احمدی رہنما قتل

بہاولپور کے علاقے حاصل پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے احمدی رہنما قتل

اب تک کی تحقیقات میں احمدی رہنما کو قتل کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، بہاولپور پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

بہاولپور کے ضلع حاصل پور میں نامعلوم افراد نے احمدی رہنما کو قتل کر دیا۔

بہاولپور پولیس کے ترجمان عمر سلیم نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں، پولیس ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کے مطابق 54 سالہ طاہر اقبال چک 84 گاؤں میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ان پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

ایف آئی آر صدر حاصل پور تھانے میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 اور 302 کے تحت درج کی گئی ہے۔

banner

بہاولپور پولیس کے ترجمان عمر سلیم کے مطابق قتل کی وجہ جاننے میں دو سے تین دن لگیں گے۔

دوسری طرف احمدیہ کمیونٹی کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اقبال کمیونٹی کے ایک فعال رکن اور رہنما تھے۔

جماعت احمدیہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ کسی تنازعہ میں ملوث نہیں تھے اور دعویٰ کیا کہ کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز مہم اپنے عروج پر ہے۔

انھوں نے بیان میں کہا کہ چند روز قبل کراچی کی دستگیر سوسائٹی میں احمدیہ کی عبادت گاہ کے مینار کو لوگوں کے ایک گروپ نے منہدم کر دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024