Saturday, September 21, 2024, 10:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سپر ٹیوزڈے :بائیڈن اور ٹرمپ صدارتی الیکشن میں مدِ مقابل ہونے کے قریب پہنچ گئے

سپر ٹیوزڈے :بائیڈن اور ٹرمپ صدارتی الیکشن میں مدِ مقابل ہونے کے قریب پہنچ گئے

بائیڈن کو ڈیموکریٹک پارٹی کے 15 ریاستوں کے تمام پرائمری مقابلوں اور کاکسز میں کامیابی ملی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ‘سپر ٹیوزڈے’ پر ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے پرائمریز مقابلوں میں کامیابی کی طرف گامزن ہیں۔

نتائج کے مطابق بائیڈن نے ڈیموکریٹک پارٹی کے 15 ریاستوں کے تمام پرائمری مقابلوں اور کاکسز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ٹرمپ نے  نتائج کے مطابق 13 ریاستوں میں فتوحات حاصل کی ہیں۔

منگل کو ٹرمپ نے جن ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ان میں کیلی فورنیا، کولوراڈو، مین، منی سوٹا، نارتھ کیرولائنا اور ٹیکساس شامل ہیں۔

banner

ری پبلکن پارٹی سے صدارتی نامزدگی کے حصول کی دوڑ میں ٹرمپ کی مدِ مقابل سابق امریکی سفیر نکی ہیلی کے سپر ٹیوزڈے کے مقابلوں کے بعد پرائمری دوڑ میں کامیابی کے امکانات تقریبا ختم ہوگئے ہیں۔

 امریکی نظام کے تحت سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو صدارتی الیکشن میں نامزدگی کے لیے پارٹیوں کے پرائمری مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے ۔

سیاسی جماعتوں کے ان پرائمری مقابلوں میں کامیابی کا تعین ڈیلی گیٹس کی کل تعداد کے 50 فی صد کی حمایت کے حصول سے ہوتا ہے۔

ڈیمو کریٹک پارٹی میں کسی سیاست دان کو صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے تمام ریاستوں اور امریکی کے دیگر علاقوں کے کل ڈیلی گیٹس میں سے 1968 کی حمایت حاصل کرنی ہوتی ہے۔

ری پبلکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے کسی امیدوار کا 1215 مندوبین کی حمایت کا حصول لازم ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024