Friday, October 18, 2024, 10:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پی ایس ایل 9: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 9: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی جبکہ کراچی کنگز کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کنگز نے 119 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان شان مسعود محض 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، جیمز ونس نے27 اور ٹم سائفرٹ نے 49 رنز کی اننگز کھیلی، شعیب ملک 27 اور عرفان خان نیازی 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل نے 33 رنز کی اننگ کھیلی، جیسن روئے 15، خواجہ نافع 17، کپتان رائیلی روسوو 10 اور عقیل حیسن 14 رنز ہی بنا پائے جبکہ 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

banner

سابق کپتان سرفراز احمد 7، شرفین ردرفورڈ 9، محمد عامر 2، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ابرار احمد ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب حسن علی نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 15 رنز دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بلیسنگ مزربانی، زاہد محمود نے 2،2 اور میر حمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024