Saturday, September 21, 2024, 1:45 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش، مسلمانوں کی یادگار کیلئے رقم مختص کرنے کا اعلان

برطانیہ میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش، مسلمانوں کی یادگار کیلئے رقم مختص کرنے کا اعلان

ٹیکس کٹوتی، فیول ڈیوٹی منجمد، ویپس پر نئی لیوی اور تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ میں نئے مالی سال کیلئے بجٹ پیش کردیا گیا

بجٹ میں پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ کیلئے قربانیاں دینے والے مسلمانوں کی یادگار کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈ مختص کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

چانسلر جیریمی ہنٹ کی جانب سے پیش کیے گئے نئے مالی سال کے بجٹ میں برطانیہ میں ٹیکس کٹوتی، فیول ڈیوٹی منجمد، ویپس پر نئی لیوی اور تمباکو پر ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے جبکہ بزنس کلاس مسافروں پر ائیرپیسنجر ڈیوٹی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے بجٹ میں پراپرٹی کیپیٹل گین ٹیکس کو 28 سے 24 فیصد کیا گیا ہے جبکہ نیشنل انشورنس میں 2 پنس کٹوتی کے ساتھ بچت کرنے والوں کیلئے نیو برٹش آئی ایس اے کا اعلان کیا گیا ہے۔

banner

نئے مالی سال کے بجٹ میں برطانیہ میں سرمایہ لگانے پر 5 ہزار پاؤنڈ ٹیکس فری الاؤئنس، ہاؤسنگ سپورٹ فنڈز 31 مارچ کے بعد بھی چھ ماہ تک فراہم کیا جائے گا۔

چانسلرجیریمی ہنٹ نے اپنی تقریر کا آغاز پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ کیلئے قربانیاں پیش کرنے والے مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔

اپنی بجٹ تقریر میں چانسلر جیریمی ہنٹ نے پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانیہ کیلئے قربانیاں دینے والے مسلمانوں کی یادگار بنانے کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈ مختص کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024