Saturday, September 21, 2024, 1:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گزشتہ مہینہ انسانی تاریخ کا گرم ترین فروری قرار

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گزشتہ مہینہ انسانی تاریخ کا گرم ترین فروری قرار

یہ مسلسل 13 واں مہینہ تھا جب اوسط عالمی درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ کیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات مسلسل سامنے آ رہے ہیں اور اب سائنسدانوں نے گزشتہ مہینے کو انسانی تاریخ کا گرم ترین فروری قرار دیا ہے۔

یہ مسلسل 9 واں مہینہ ہے جس نے گرم ترین ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اس سے قبل جون، جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر، دسمبر (2023 کے مہینے) اور جنوری (2024) مسلسل انسانی تاریخ کے گرم ترین مہینے ثابت ہوئے تھے۔

فروری میں سمندری سطح کا عالمی درجہ حرارت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

banner

یہ انکشاف یورپی موسمیاتی ادارے Copernicus کلائیمٹ چینج سروس (سی سی سی ایس) نے ایک رپورٹ میں کیا۔

رپورٹ کے مطابق فروری 2024 میں اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.77 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس طرح یہ مسلسل 13 واں مہینہ تھا جب اوسط عالمی درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ 2015 کے پیرس معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024