Friday, October 18, 2024, 10:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » واشنگٹن کی غزہ میں گرائی گئی امریکی امداد سے فلسطینیوں کی اموات کی تردید

واشنگٹن کی غزہ میں گرائی گئی امریکی امداد سے فلسطینیوں کی اموات کی تردید

گذشتہ روز پیرا شوٹ نہ کھلنے سے پانچ فلسطینی گرائی گئی امداد کے نیچے دب کر چل بسے تھے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے جمعے کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر فضا سے گرائی گئی امداد کے نتیجے میں شہریوں کی اموات کی رپورٹوں سے آگاہ ہیں تاہم یہ امریکی ایئر ڈراپس کا نتیجہ نہیں تھا۔

اردن کی فوج اور ایک امریکی دفاعی اہلکار دونوں نے اس بات کی تردید کی کہ ان کی جانب سے گرائی گئی امداد سے یہ تازہ ترین اموات ہوئی ہیں۔

اس ایئر ڈراپ آپریشن میں بیلجیئم، مصر، فرانس اور نیدرلینڈز بھی شامل تھے۔

غزہ سٹی کے الشفا اسپتال کے ایمرجنسی روم کے ہیڈ نرس محمد الشیخ نے بتایا کہ جمعے کو الشطی پناہ گزین کیمپ کے شمال میں فضا سے گرائی گئی امداد سے پانچ فلسطینی جان سے گئے اور 10 زخمی ہوئے۔

banner

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ وہ اور ان کا بھائی ’آٹے کا ایک تھیلا‘ حاصل کرنے کی امید میں پیراشوٹ کے ذریعے گرائی گئی امداد کا پیچھا کر رہے تھے جب یہ سانحہ رونما ہوا۔

محمد الغول نے بتایا کہ ’اچانک انہوں نے دیکھا کہ امدادی سامان سے منسلک پیراشوٹ نہیں کھلے اور وہ راکٹ کی طرح نیچے لوگوں پر گر گئے۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024