Saturday, September 21, 2024, 4:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آصف زرداری بھاری اکثریت سے صدرِ پاکستان منتخب ہوگئے

آصف زرداری بھاری اکثریت سے صدرِ پاکستان منتخب ہوگئے

آصف زردرای دوسری بار صدر بننے والی پہلی سول شخصیت بن گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

حکمران اتحاد کے امیدوار آصف زرداری بھاری اکثریت سے صدر پاکستان منتخب ہوگئے

پاکستان کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی)، ایوان بالا (سینیٹ) اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی اور ارکان نے صبح سے 4 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ڈالے گئے ووٹوں کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا ہے۔

کمیشن کے اعلامیے کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 1044 ارکان نے ووٹ ڈالے جن میں سے نو ووٹ پریزائیڈنگ افسران نے مسترد کیے۔

banner

الیکشن کمیشن کے مطابق آصف زرداری نے 411 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدِ مقابل صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی 181 ووٹ حاصل کر سکے۔

آصف علی زرداری دوسری بار صدر منتخب ہوئے اور وہ پاکستان کے 14 ویں صدر ہوں گے۔ آصف زرداری 2008 سے 2013 تک صدارتی منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔

صدارتی انتخاب میں حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف زرداری اور اپوزیشن کے محمود خان اچکزئی مدمقابل تھے۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار محمود خان اچکزئی نےکہا ہےکہ صدارتی الیکشن بڑے اچھے ماحول میں ہوئے، پہلی بار صدارتی الیکشن میں نہ کوئی ووٹ بیچا گیا نہ خریدا گیا۔

انہوں نےکہا کہ میں آصف زرداری کو مبارک باد دینے گیا تھا مگر وہ موجود نہیں تھے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو آصف زرداری کی کامیابی کی مبارک باد دے دی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024