Saturday, October 19, 2024, 6:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی صدر جوبائیڈن نے رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

غزہ میں چھ ہفتے کی فوری جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں: جوبائیڈن

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جوبائیڈن نے رمضام المبارک کے آغاز پر مسلمانوں کے نام پیغام میں کہا کہ جِل بائیڈن اور میری طرف سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد اور دعائیں

امریکی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کی تکالیف پر ہمدردی ان کے ساتھ ہے،رمضان ایسے دردناک لمحات میں آیا ہےجب غزہ میں 31 ہزارفلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں ،غزہ میں چھ ہفتے کی فوری جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں،مسلمانوں کو افطاری میں فلسطینیوں کے مصائب یادآئیں گے۔

امریکی صدر کو امید تھی کہ پیر کے روز شروع ہونے والے رمضان کے مہینے سے قبل غزہ میں کچھ عرصے کے لیے جنگ بندی ہوسکے گی۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو میں اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت کے اقدامات سے اسرائیل کے مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

banner

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو اگرچہ اسرائیل کے دفاع اور حماس کا تعاقب کرنے کا حق حاصل ہے۔ لیکن انہیں معصوم جانوں کو ہونے والے نقصان کی جانب توجہ دینی ہو گی اور اپنے اقدامات کے نتائج کو دیکھنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے اقدامات اسرائیل کو فائدہ دینے کی بجائے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024