Saturday, September 21, 2024, 12:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں: حماس سربراہ

اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں: حماس سربراہ

حماس ایک دیرپا سیز فائر معاہدہ چاہتی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہےکہ ہماری طرف سے اسرائیل کے ساتھ بات چیت کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ثالث کار رمضان سے قبل غزہ میں سیز فائر کرانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ سیز فائر معاہدہ نہ ہونے کا ذمہ دار قابض اسرائیل ہے لیکن ہم اس کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل حماس کی شرائط پر تیار نہیں ہے جس میں جنگ کے دوران یرغمال بنائے گئے فلسطینیوں کی رہائی شامل ہے۔

banner

انہوں نے مزید کہا کہ حماس ایک دیرپا سیز فائر معاہدہ چاہتی ہے جس میں غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کی واپسی، بے گھر فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی اور علاقے میں انسانی امداد تک رسائی بھی شامل ہے تاکہ غذائی قلت کو فوری دور کیا جاسکے۔

حماس سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں ثالث کاروں کی طرف سے واضح پوزیشن نظر آتی ہے جس میں فوجیوں کی واپسی، حملوں کی بندش اور بے گھر لوگوں کی گھروں کو واپسی شامل ہوئی تو ہم مکمل معاہدے کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024