Saturday, September 21, 2024, 1:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دوران سفر طیارے میں تکنیکی خرابی، زور دار جھٹکوں کے باعث 50 مسافر زخمی

دوران سفر طیارے میں تکنیکی خرابی، زور دار جھٹکوں کے باعث 50 مسافر زخمی

واقعہ آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جانے والی پرواز بوئنگ 787-9 میں پیش آیا

by NWMNewsDesk
0 comment

آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جانے والے مسافر طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث اچانک زور دار جھٹکے کے باعث 50 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں، مسافروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ کی طرف جانے والی چیلین فلائٹ بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر میں دوران پرواز اچانک تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

جس کے بعد مسافر طیارے کو فورا آکلینڈ کے ائیر پورٹ پر لینڈ کرایا گیا، تاہم زور دار جھٹکے کے باعث 50 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

متعدد مسافروں کو معمولی زخم آئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ایک مسافر کو سنجیدہ زخم آئے ہیں، جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔

banner

ایک مسافر کی جانب سے دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ طیارہ ڈرامائی انداز میں چند سیکنڈز کے لیے نیچے کی جانب کو ہوا، جس سے تقریبا 30 سے زائد مسافر چھت سے ٹکرا گئے۔

دوسری جانب بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر کی ائیر لائن کمپنی لاٹام کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ تکنیکی خرابی کے باعث جہاز میں اچانک زوردار جھٹکا لگا۔

جبکہ ائیر لائن نے تکلیف پہنچنے پر مسافروں سے معذرت کر لی ہے۔

مسافروں کو پیر کے روز کنیکٹنگ فلائٹ کے ذریعے منزل تک پہنچایا گیا

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024