Saturday, September 21, 2024, 1:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا

پاکستان کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا

اورنگزیب خان اور محسن نقوی بھی شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر آصف زرداری نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔

حلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خالد مقبول صدیقی، شزا فاطمہ، محسن نقوی، امیر مقام، چوہدری سالک حسین، ریاض پیر زادہ، رانا تنویر اور جام کمال شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اویس لغاری، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، اسحاق ڈار، مصدق ملک، محمد اورنگزیب،احد چیمہ، اعظم نذیر تارڑ اور شزا فاطمہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

banner

حکومتی ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو دفاع اور احسن اقبال پلاننگ اینڈ ڈیولمپنٹ کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے جبکہ خالد مقبول صدیقی کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اعظم نذیر تارڑ کو قانون، انجینئر امیر مقام کو کمیونیکیشن یا آبی سائل میں سے کوئی ایک وزارت ملنے کا امکان ہے۔

عطا تارڑ کو وزیر اطلاعات، ریاض حسین پیرزادہ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ اور سالک حسین چوہدری کو ہاؤسنگ کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے جبکہ عبد العلیم خان کو بھی کوئی ایک وزارت دی جائے گی۔

ذائع کا بتانا ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار وزارت خارجہ اور سینیٹر مصدق ملک کو انرجی اور پیٹرولیم کا وزیر بنایا جا سکتا ہے جبکہ تین مشیروں کو بھی وفاقی وزیر بنایا جائے گا۔

محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ، احد چیمہ کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو وزیر داخلہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024