Saturday, September 21, 2024, 10:02 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس کے صدر پوٹن نے ایٹمی جنگ کی دھمکی دے دی

روس کے صدر پوٹن نے ایٹمی جنگ کی دھمکی دے دی

امریکہ اپنے فوجی یوکرین بھیجنے سے باز رہے، ٹی وی انٹرویو، یوکرین کو پھر مذاکرات کی پیشکش

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکہ اور یورپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کے معاملے میں ایک خاص حد تک رہیں۔ بصورتِ دیگر روس ایٹمی جنگ کے لیے بھی تیار ہے۔

روسی صدر نے نے کہا کہ امریکی قیادت یوکرین جنگ میں فوجی بھیجنے سے باز رہے۔ روس اس معاملے میں بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم اگر مغرب بات چیت کے لیے تیار نہیں تو روس ایٹمی جنگ بھی لڑ سکتا ہے۔

روسی صدر نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ امریکہ اور یورپ مل کر روس کو شکست دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

اگر امریکہ نے اپنے فوجی یوکرین بھیجیے تو یہی سمجھا جائے گا کہ وہ اس قضیے کو ہوا دے رہا ہے۔

banner

صدر پوٹن کا کہنا تھا کہ ویسے ایٹمی جنگ کے آثار نہیں اور روس بھی ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔ عسکری اور تکنیکی نقطہ نظر سے ہم ایٹمی جنگ کے لیے بھی تیار ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ امریکہ بھی یہ سمجھتا ہے کہ اگر اس نے اپنے فوجی یوکرین میں اتارے تو اِسے مداخلت سے تعبیر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024